تجزیہ کار بابر ستار نے کہا ہے موجودہ حالات میں نوازشریف کو چاہئے کہ خود سیاست سے آﺅٹ ہو جائیں تاکہ پتہ چل جائے کہ ان کی غیر موجودگی میں کیسے معاملات درست ہوتے ہیں ؟ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف تمام باتوں کے باوجود کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ آصف زرداری صدر بنیں گے لیکن سب نے دیکھا کہ وہ صدر بنے ۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چاہئے کہ خود سیاست سے آﺅٹ ہوجائیں تاکہ ہمیں یہ پتہ چل جائے کہ یہ دوتین افراد جن کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے معاملات درست نہیں ہوتے ان کی غیر موجودگی سے معاملات درست ہوجائیں ۔ وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اعمال کا درومدارنیتوں پر ہے ، اس میں اہلیت کا سوال نہیں بلکہ ناکامی کی وجہ نیت کے ساتھ ساتھ اختیار کی ہے ، آیا کہ وزراء با اختیار بھی ہیں ۔
The post نوازشریف کو چاہئے کہ وہ خود سیاست سے آؤٹ ہو جائیں ، تجزیہ کار بابر ستار کا نواز شریف کو مشورہ appeared first on Urdu News.