اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر قانون بابر اعوان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔راجہ پرویز اشرف اور بابر اعون نے صحت جرم کرنے سے انکار کیا ہے۔ احتساب عدالت نے ملزمان کے ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے۔احتساب عدالت نے ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ملزمان پر نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانے کو 27کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
The post نندی پور پاور پرجیکٹ کیس۔۔ سابق وزیر اعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے،فردجرم عائد appeared first on Urdu News.