بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پر اداکارہ تنو شری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔ نانا پاٹیکر کے وکیل رجیندرا شرودکر کے مطابق تنوشری دتہ کے لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جنہیں وہ مسترد کرتے ہیں ۔ نانا پاٹیکر نے تنوشری سے معافی اور غلطی تسلیم کرنے کے اعتراف کا مطالبہ بھی کیا ۔ اداکار کے وکیل کے مطابق اگر وہ ایسا نہیں کرتی ہیں تو ان کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کی جائے گی ۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا ایجنسی اے این آئی کے مطابق اداکارہ تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ انہیں نانا پاٹیکر کی جانب سے کوئی بھی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے ، یہ دھمکیاں اس لیے دی جارہی ہیں تاکہ مجھ جیسے باقی افراد ڈر جائیں اور سامنے نہ آسکیں‘ ۔ اداکارہ نے قانونی نوٹس کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’جس کسی کے بھی ساتھ ایسا ہوا ہے انہیں اس قسم کی چالوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے ، عوام ان کے ساتھ ہے‘۔

I haven’t received any notice(from Nata Patekar).These threats are put so that others like me would be scared to come forward. Any one with a similar experience shouldn’t worry about these kind of intimidation tactics.The whole nation will support them: Tanushree Dutta (File pic) pic.twitter.com/EogdF2mBGk
— ANI (@ANI) October 2, 2018

واضح رہے کہ حال ہی میں تنوشری دتہ نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نانا پاٹیکر پر 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا ، ’میں نام لے کر بتانا چاہتی ہوں کہ نانا پاٹیکر فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی دن میرے ساتھ غلط طرح سے پیش آئے تھے ، یہاں تک کہ میرے سولو گانے کی شوٹنگ کے وقت بھی انہوں نے ساتھ ڈانس کرنے کی شرط رکھی‘۔
تنوشری دتہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ نانا پاٹیکر نے زور زبردستی کرکے ان کے ساتھ ڈانس کیا جس کی شکایت انہوں نے فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے بھی کی لیکن دونوں نے کان نہیں دھرے ۔ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نانا پاٹیکر دیگر اداکاراؤں کو بھی ہراساں کر چکے ہیں اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی طریقے سے بھی پیش آچکے ہیں ۔ تاہم تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزام کو نانا پاٹیکر نے مسترد کردیا تھا ۔
The post نانا پاٹیکر نے جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پر اداکارہ تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا appeared first on Urdu News.