’’ نانا پاٹیکر بہترین اداکار ہیں ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اُن کو 7 خون معاف ہیں ‘‘ ، ڈمپل کپاڈیہ نے نانا پاٹیکر کو ناگوار شخصیت قرار دیدیا

ماضی کی نامور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ نے نانا پاٹیکر کو ناگوار شخصیت قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی سوشل میڈیا پر 8 سال قبل دئیے گئے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے نانا پاٹیکر کے بارے میں کئی اہم راز افشا کرتے ہوئے ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے ۔ ویڈیو میں میزبان کی جانب سے نانا پاٹیکر کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈمپل کپاڈیہ نے انہیں ناگوار شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مانتی ہوں وہ بہت باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کی ٹکر کا کوئی اداکار نہیں ۔
لیکن بہترین اداکار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں 7 خون معاف ہیں ، سب کچھ معاف ہے، میری جان بھی لے لو ۔ ڈمپل کپاڈیہ نے محتاط الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے ساتھ بہت اچھے ہیں اور ہم اچھے دوست بھی ہیں لیکن میں نے ان کے اندر کا تاریک پہلو دیکھا ہے ، جسے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے چھپا کر رکھا ہے ، ہم سب کے اندر تاریک پہلو ہوتا ہے جسے ہم چھپا کر رکھتے ہیں ۔
The post ’’ نانا پاٹیکر بہترین اداکار ہیں ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اُن کو 7 خون معاف ہیں ‘‘ ، ڈمپل کپاڈیہ نے نانا پاٹیکر کو ناگوار شخصیت قرار دیدیا appeared first on Urdu News.