نئے سسٹم کے تحت بلدیاتی الیکشن کتنے ماہ بعد ہونے والے ہیں بڑی خبر آگئی

فیصل آباد (آئی این پی)پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت الیکشن مارچ 2019 میں کروا ئے جا نے کا قوی امکان بلدیا تی الیکشن میں حصہ لینے والوں کے لیے تعلیم کی کڑی شرائط بلدیا تی سطح کے سیا ست دان پریشان کونسلر میٹرک یونین ناظم ایف اے تحصیل ناظم ایم اے ضلع ناظم ایم اے سیاسیا ت ہوگا تفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ حکو مت پنجاب نے نئے بلدیا تی نظام کے تحت یونین کو نسل میں صرف 3نمائندے ہو نگے جو صرف علاقے کے عوام کی شکا یات سن سکیں ان کے اختیارات ڈی پی او اور ڈی سی او کے برابر ہو نگے 2یونین کونسل کو ملا ایک ناظم اور 1نا ئب ناظم ہو گاجو 2یونین کونسلزسے ووٹ لیکر کا میاب ہو گا۔
اختیارات ضلعی ناظم کے برابر ہو نگے عوام سے ڈائرکٹ ووٹ لیکر 1 تحصل ناظم ہوگا اختیارات ایم پی اے کے برابر ہو نگے ان کے اوپر ضلعی نا ظم ہو گا جس کے پاس ضلعی اسمبلی کا مکمل اختیار ہو گا لیڈی کونسلر لیبر کونسلر ختم کر دیے گئے ان تمام عہدوں کے لیے تعلیمی سیٹس بھی بنا دیا گیا کونسلر کے لیے میٹرک اچھے نمبروں میں یونین کونسل نا ئب ناظم ایف اے اچھے نمبروں میں ناظم بی اے اچھے نمبروں میںتحصیل نا ظم ایم اے کلیئر اور ضلعی ناظم ایم اے سیاسیا ت ڈگری ہولڈر ہو گا ذرائع نے بتا یا ۔
کہ نئے بلدیا تی نظام کے تحت بلدیاتی الیکشن مارچ 2019میں کروا ئے جا نے کا قوی امکان ہے نئے بلدیا تی نظام کے تحت الیکشن ہو نے سے متعدد کونسل سطح پر سیا ست کر نے والے انپڑھ اور انگوٹھا شاپ سیا ست کر نے والوں کے ارمان دل میں ہی بیہ جا ئیں گے اور یو نین کونسل کی سطح پر بھی گریجوئٹ عوامی نما ئندونںکے آنے سے عوامی شکا یات کے ازالے میں بہتر پیش رفت ہو گئی ترقیاتی سکیمیں ضلعی سطح پر پاس کی جا ئیں گی ہر یو نین کونسل کو برابر فنڈز ملیں گے ترقیاتی کا م مکمل ہو نے کے بعد بلون ادادایئگی ہو گی اور فوری طور آڈٹ کروا کر ٹھیکیدارکی سکیورٹی کی مد میں جمع رقم کی واپسی ممکن ہو گئی۔
The post نئے سسٹم کے تحت بلدیاتی الیکشن کتنے ماہ بعد ہونے والے ہیں بڑی خبر آگئی appeared first on Urdu News.