اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق ملنے والی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی کو دھماکے کیے جائیں گے اور ایسا نہ ہو سکنے پر 16 مئی کو کاچی مندر اور دہلی میں موجود اہم مندورں کو اڑایا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی ایک خط کے ذریعے سے دی گئی ہے جو محکمہ ڈاک کے ذریعے سے شاملی ریلوے اسٹیشن ماسٹر کو بھیجا گیا۔میڈیا کے مطابق خط ہندی میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا ہے،ڈائریکٹر جنرل پولیس او پی سنگھ کے حوالہ سے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ملنے والے خط کی تحقیقات اے ٹی ایس کے حوالے کر دی گئی ہے جب کہ محکمہ پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت کئی علیحدگی پسند وں کی تحریکیں چل رہی ہیں ۔ ‎
The post نئی دہلی کو تباہ کرنے کی دھمکی 13مئی کو منصوبے پر عمل کیا جائیگا،ناکامی پر دوسرا خطرناک پلان کیا ہوگا؟بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے،ہائی الرٹ جاری‎ appeared first on Urdu News.