نئی حکومت نے سربراہان پاکستانی افواج کو بھی بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا، اہم ترین سہولت چھین لی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کا بڑی حکومتی شخصیات کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکس چھوٹ سے مستفید ہونے والوں میں صدر،گورنرز،وفاقی و صوبائی وزراء،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور مسلح افواج کے سربراہ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے لگ بھگ ایک ماہ ہونے والا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی فوکس پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت کو سنبھالنا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی نئی حکومت کو بولڈ فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں۔ اس حوالے سے منظر عام پر آنے والی تازہ ترین خبر کے مطابق مجوزہ فنانس ترمیمی بل 2018 لانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اس حوالے سے اس بل میں صدر،گورنرز،وفاقی اور صوبائی وزراء کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حتمی تجویز شامل ہے ۔
مجوزہ بل میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ جن شخصیات کو ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے ان میں آرمی چیف سمیت تمام مسلح افواج کے سربراہان اور کورکمانڈرز تک شامل ہیں۔یاد رہے کہ ان حکومتی شخصیات کو رہائش گاہ بجلی گیس اور دگر چیزوں پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر کا بڑی حکومتی شخصیات کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکس چھوٹ سے مستفید ہونے والوں میں صدر،گورنرز،وفاقی و صوبائی وزراء،اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور مسلح افواج کے سربراہ شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے لگ بھگ ایک ماہ ہونے والا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی فوکس پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت کو سنبھالنا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی نئی حکومت کو بولڈ فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں۔
The post نئی حکومت نے سربراہان پاکستانی افواج کو بھی بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کر لیا، اہم ترین سہولت چھین لی گئی appeared first on Urdu News.