وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر مملکت منتخب ہو جائیں گے نمبر پورے ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعظم عمران خان ہیں نوازشریف باہر نہیں جا سکتے ۔ شہباز شریف ، خواجہ آصف ، سعد رفیق کو جیل میں دیکھ رہا ہوں ، یہی نہیں اگلے 3 ، 4 ماہ ن لیگ کے لئے سخت ہوں گے جبکہ آصف زرداری بھی احتساب کے گھیرے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر تک اہم کیسز کی تحقیقات مکمل ہو جائیں گی ۔ ریلوے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کرو ں گا ۔