لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی سیاستدان جاوید ہاشمی کہتے ہیں کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں اور کسی کے کہنے پر کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے دل میں نوازشریف کےلئےانتقام ہے ۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں گواہ ہوں کہ عمران خان نوازشریف کو رگڑا لگا کر خوش ہوتے ہیں۔ علاج ملنا ہر مریض کا حق ہے اور لیڈروں کو علاج بیرون ملک سے فراہم کیا جاتا ہے لیکن بد قسمتی سے نوازشریف کو ملک میں بھی علاج کی سہولت نہیں دی جا رہی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل کو گوانتاموبے سے بدتربنا دیا گیا ہے۔نوازشریف قانون کی نظر میں معصوم ہیں انہوں نے کرپشن نہیں کی ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہے۔نوازشریف کو جیل میں علاج کی سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں۔لیڈرز کوبیرون ملک علاج کیلئے بھیجا جاتا ہے۔
The post میں اس بات کا گواہ ہوں کہ عمران خان سب سے زیادہ خوش یہ کام کرکے ہوتا ہے جاوید ہاشمی نے ایسا دعویٰ کر ڈالا کہ ہر کوئی چونک گیا appeared first on Urdu News.