اسلام آباد(ویب ڈیسک) آج کل سعودی ولی عہد پاکستانی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ، ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے،، تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے،، اور پاکستان کیلئے اہم اعلانات کریں گے ، سعودی ولی عہد دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے ،، یہ اعلان عمران خان کیلئے کسی قیمتی تحفے سے کم نہیں ، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے،
سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیپاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا، اس دورے کے دوران تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔جبکہسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی رہائش و طعام، سمیت ان کی سکیورٹی سے متعلق بھی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں موصول ہونے والی خبروں کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
The post میزبان عمران خان ہے تو پھر تحفہ بھی اس کے شایان شان ہونا چاہیے ۔۔۔16فروری كو پاکستان پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عمران خان کو کیا تحفہ دینے والے ہیں؟ بڑے کام کی خبر appeared first on Urdu News.