اسلام آباد (نیوزڈیسک)ناراض لیگی رہنما چو ہدری نثار نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر اپنی جیبیں نہیں بھریں ،نہ ہی فیکٹریاں اور پیٹرول پمپ بنائے ۔ان کا کہنا تھا کہ واحد شخض ہوں جو آٹھ بار ممبر قومی اسمبلی بنا لیکن آج تک کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی ۔روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ دیکھ کر میرا حوصلہ مزید بڑھ گیا ہے ،مخالفین میرے مقابلے میں ایک چھوٹی سی جلسی بھی نہیں کر سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کا میرے حلقے سے کوئی تعلق نہیں ،الیکشن میں آستینیں چڑھا کر تقریریں کرنا آسان کام ہے لیکن حلقے کے کام کرانا بہت مشکل ،میں نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ میرے حلقے میں ٹکٹ والا ہو یا بغیر ٹکٹ کے ،سب کو شکست ہو گی ۔