کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکارہ وینا ملک کو کون نہیں جانتا کچھ عرصہ قبل وینا ملک کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ انہوں نے شوبز انڈستری وک خیر باد کہتے ہوئے مکمل پردے میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اچانک مداح اور پاکستانی اس وقت حیران رہ گئے جب ایک لمبا عرصۃ گزر جانے کے بعد وینا ملک کی دوبارہ انٹری ہوئی اور انہوں نے وہی اسٹائل اپنائے ہوئے تھا جس کی وجہ سے مشہور ہیں، لکن سب جاننا چاہتے ہیں کہ وینا ملک نے ڈوپٹہ لے کر پھر اسے ترک کیوں کیا، جس کے حوالے سے وینا ملک نے پہلی بار لب کشائی کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وینا ملک نے شرکت کی ۔ پروگرام میں سینئر اینکر پرسن وسیم بادامی نے وینا ملک سے سوال پوچھا کہ کسی انسان کا مذہبی ہونا یا نہ ہونا ایک مکمل طور پر اسکا ذاتی معاملہ ہے، بالکل اُسی طرح کسی بھی خاتون کا ڈوپٹہ اوڑھنا یا نہ اوڑھنا بھی انکا ذاتی معاملہ ہے، کیونکہ آپ نے عوام کے سامنے یہ بات کہی اس لیے میں آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہ رہا ہے، آپ نے 7 جنوری 2016 کو اعلان کیا کہ اب میرے سر پر ہمیشہ ڈوپٹی رہے گا لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا، اسکی وجہ کیا تھی؟
جس کا جواب دیتے ہئوے وینا ملک کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تھا کہ آُ یہ سوال ضرور پوچھوں گے، میری 2 مہینے پہلے دبئی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی جو مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں، مولانا طارق جمیل میرے سامنے بیٹھے تھے اور میں رہ رہی تھی ، میں نے مولاناہ طارق جمیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابو جی ! میں نے آپ سے تین وعدے کیے تھے، ایک وعدہ یہ تھا کہ میں بیکار کی فلم میں کام نہیں کرونگی، میں نے پورا کر دیا ، دوسرا وعدہ یہ تھا میں اچھے اور مناسب کپڑے پہنوں گی ، وہ بھی پورا کر دیا ، تیسرا وعدہ میں نے کیا تھا کہ میرے سر سے کبھی بھی ڈوپٹہ نہیں اترے گا جو کہ میں پورا نہیں کر سکی ، میری یہ بات سن کر وہ بھی ہنسننے لگے، میں ویسے پردہ کرتی ہوں ، میری کوشش ہوتی ہے میں خود کو ڈھانپ کر رکھوں، لیکن میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ شادی کے بعد میں دوبارہ شوبز میں آجاؤں گی ،
میری آج بھی کوشش یہی ہوتی ہے کہ اگر میں کسی پراجیکٹ پر کام شروع کروں تو میرے کپڑے نہایت منساب ہوں، جو دیکھ کر لوگ مجھ پر اعتراض نہ کر سکیں، ایک بات یہاں پر میں بتانا چاہتی ہوں کہ مولانا طارق جمیل صاحب مجھ سے کہتے ہیں ڈوپٹہ لینے کا وعدہ تماہرے اور میرے بیچ میں تھا اس لیے اس حوالے سے تم سے لوگ کیوں پوچھھتے ہیں؟ میں یہاں وسیم آپ کو یہ بھی بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے پرقعہ بہت پسند ہے اور میں جب بھی کسی سفر پر نکلتی ہوں تو برقعہ پہن کر ہی جاتی ہوں ، اور الحمد اللہ اسی طرح مجھے ڈوپٹہ بھی بہت پسند ہے میں سمجھتی ہوں عورت جتنی کور ہوتی ہے اتنا ہی خود کو محفوظ تصور کرتی ہے ، اور میری یہ بھی خواہش ہے کہ میں اپنی اس چاہ کو بھی پورا کروں اور ڈوپٹہ لینا شروع کر دوں، وینا ملک اور وسیم بادامی کے درمیان مزید کیا گفتگو ہوئی؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

جب دوپٹہ رکھنا ہی نہیں تھا تو سر سے نہ اُتارنے کو بیان کیوں دیا؟وینا ملک کا جواب دیکھیئے#PSL4 #HarLamhaPurjosh @WaseemBadami pic.twitter.com/HgW53Xxl80
— ARY Videos (@ARYVideos) March 15, 2019

The post ’’میری 2 مہینے قبل مولانا طارق جمیل سے دبئی میں ملاقات ہوئی میں رو رہی تھی اور وہ ۔۔۔ ‘‘ ڈوپٹہ لینا کیوں چھوڑا؟ وسیم بادامی کے سوال پر وینا ملک نے ایسا جواب دے دیا کہ پورا ملک دنگ رہ گیا appeared first on Urdu News.