پشاور سے کے پی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونیوالی ہارون بلور مرحوم کی بیوہ ثمربلور نے کہا ہے کہ میری کامیابی خیبرپختونخوا میں دیگر خواتین کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا باعث بنے گی ، ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پہلے بیٹوں نے آمادہ کیا ۔ ایک نجی نیوزچینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمر بلو ر نے کہا کہ مجھے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے پہلے میرے بیٹوں نے کہا اور اس کے بعد میں نے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مشورہ کیا ۔
پوری فیملی نے مل کر الیکشن میں حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اے این پی کے کارکنوں کو اپنا خاندان سمجھتی ہوں ، میر ی انتخابی مہم کارکنوں نے خود چلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خاتون ہونے سے زیادہ یہ بلورخاندان کی قربانیاں ہیں جو رنگ لائی ہیں اور میرے الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں کے پی میں دیگرخواتین بھی الیکشن میں حصہ لیں گی ۔
The post میری کامیابی خیبرپختونخواہ میں دیگر خواتین کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا باعث بنے گی ، ثمربلور ( بیوہ ہارون بلور) appeared first on Urdu News.