میری سب سے زیادہ بہترین دوست میری بہن عروہ حسین ہے ، معروف اداکارہ ماورا حسین

معروف اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ میری سب سے زیادہ بہترین دوست میری بہن عروہ حسین ہیں اور دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ہم ایک دوسرے کے زبردست نقاد بھی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ماورا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عروہ میری اداکاری کا بغور جائزہ لینے کے بعد مجھ پر تنقید بھی کرتی ہے مگر میں اسکا برا نہیں مناتی بلکہ اسکی تنقید مجھے مزید اچھا کام کرنے پر مجبور کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ روز بروز میرے فن میں نکھار آتا جا رہا ہے ۔ اسی طرح میں بھی اپنی بہن عروہ کے ڈرامے دیکھتی ہوں اور اسکی نقاد بن کر خود بھی اسے مشورے دیتی ہوں ۔ ہم دونوں بہنوں میں بڑی انڈر سٹینڈنگ ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنا میری خواہش نہیں تھی بس اتفاق تھا ۔
The post میری سب سے زیادہ بہترین دوست میری بہن عروہ حسین ہے ، معروف اداکارہ ماورا حسین appeared first on Urdu News.