میری بہن کی شادی ہوئی تو مجھے بھی شادی کا شوق ہوا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے ، اب میں نے سوچا ہے کہ شادی کرنی ہی نہیں ہے ، اداکارہ کبریٰ خان

ٹی وی ڈراما سیریل سنگِ مرمر سے شہرت پانے اور ان کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں پاکستانی باکس آفس پر دھوم مچانے والی اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ ‘جب میری بہن کی شادی ہوئی تو مجھے بھی شادی کا شوق ہوا تھا ، لیکن اب ایسا نہیں ہے ، کوئی (شخص) مل بھی جائے تو ہمارے درمیان کچھ نہ کچھ غلط فہمی ہوجاتی ہے ، اس لیے میں نے سوچا ہے کہ مجھے شادی کرنی ہی نہیں ہے ۔ بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے متعلق بتایا کہ ‘ مجھے لوگوں کو بہت زیادہ خوشیاں دینے اور مدد کرنے کی عادت ہے اور یہ بات میرے خلاف جاتی ہے ، لوگوں کی مدد کرنے کی عادت پہلے مجھے پسند تھی ، لیکن اب نہیں ہے ۔

میں چاہتی ہوں کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاؤں ، مجھے اپنا تعارف نہ کروانا پڑے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ ‘ میں بہت پرسکون اور خوش رہتی ہوں ، مجھے غصہ نہیں آتا لیکن جب آتا ہے تو پھر پٹھانوں والا ہوتا ہے ‘۔ کبریٰ کا کہنا تھا ، میں بچپن میں کبھی گڑیوں سے نہیں کھیلی ، لیکن مجھے گاڑیوں کا شوق تھا اور لگتا ہے کہ میری زندگی خود فارمولا ون ریس بن گئی ہے ۔ واضح رہے کہ کبریٰ خان کے والد کشمیری ہیں ، جبکہ والدہ پٹھان ہیں ، تاہم انہوں نے بتایا کہ انہیں پشتو نہیں آتی ۔

The post میری بہن کی شادی ہوئی تو مجھے بھی شادی کا شوق ہوا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے ، اب میں نے سوچا ہے کہ شادی کرنی ہی نہیں ہے ، اداکارہ کبریٰ خان appeared first on Urdu News.