کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشتگرد وں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 40 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس حملے کی دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کی جانب سے سخت مذمت کی جارہی ہے تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفرید ی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”یہ ایک خوفناک سانحہ تھا ، میں نے نیوزی لینڈ کو نہایت محفوظ ملک پایا ہے ، وہ بہت زیادہ پر امن علاقے ہیں ، وہاں کے لوگ بھی بہت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں ، میں نے تمیم اقبال سے بات کی ہے ، بنگلہ دیش کی ٹیم محفوظ رہی ، دنیا کو اکھٹا ہونا چاہیے تاکہ نفرت کو ختم کیا جا سکے ، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہے ، میر دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔“

Horrifying tragedy #Christchurch. I found NZ one of safest, most peaceful places, people are friendly. Spoke to Tamim big relief B’desh squad/staff is safe. World must together! stop hatred!Terrorism has no religion! Prayers for bereaved families. May Allah bless the departed.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 15, 2019

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کرائسٹ چرچ کے علاقے میں قائم مسجد میں قتل و غارت کی ویڈیو دیکھ کر میں پریشان ہو گیا ہوں ، کیا ہم عبادت گاہوں میں بھی محفوظ نہیں رہے ؟۔ شعیب اختر کا کہناتھا کہ میں سختی کے ساتھ اس طرح کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتاہوں اور مجھے اطمینان ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی محفوظ ہیں ۔

Shocked to see the visuals of shooting inside Christchurch’s Mosque. Are we not even safe inside places of worship now? #christchurch #NewZealandShooting pic.twitter.com/Qlkcq6TvOd
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) March 15, 2019

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے اور کہا کہ دہشتگرد ی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔
The post ’’ میری ابھی تمیم اقبال سے بات ہوئی ہے وہ ۔۔۔‘‘ نیوزی لینڈ میں حملے کے بعد شاہد آفریدی کا ٹیلی فونک رابطہ ، کیا گفتگو ہوئی؟ سب بتا دیا appeared first on Urdu News.