لاہور(ویب ڈیسک) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر نکالی جانے والی متنازع ریلیوں کے خلاف ادارہ منہاج القرآن کی خواتین سرا پااحتجاج بن گئیں ۔ اس موقع پر ادارہ منہاج القرآن کی خواتین کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے کہا ہے کہ ریلی کا مقصد خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لبرل خواتین کی جانب سے جو پراپیگنڈا کیا گیا، اس کی اسلام اجازت نہیں دیتا ، خواتین کو شریعت کے مطابق حقوق حاصل ہونے چا ہئیں ،لیکن بے حیائی اور بے پردگی کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں ، تعلیمی اداروں سے موسیقی اور کانسرٹ کو ختم کیا جائے ۔خواتین کا معاشرے کی ترقی میں اہم کردار رہا ہے لیکن بے حیائی سے خواتین ترقی نہیں کر سکتیں۔ یاد رہے کہ 8 مارچ کو کراچی میں ہونے والے’’عورت مارچ‘‘ میں شریک خواتین کی جانب سے اٹھائے جانےوالے پلے کارڈز اور بینرز پر درج نعروں نے میڈیا سمیت پورے پاکستان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی، سوشل میڈیا پر ان نعروں سے متعلق کئی پوسٹس شیئر کی گئیں جن پر گرماگرم بحث جاری رہی، کچھ لوگوں نے ان نعروں پر اعتراض اٹھایا جب کہ کچھ لوگوں نے ان نعروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بھی اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، عورت مارچ‘‘ کے نعروں کی گونج سوشل میڈیا سے نکل کر شوبز ستاروں تک جاپہنچی اور پاکستان کے نامور اداکار شان سمیت متعدد شوبز اسٹارز نے ان نعروں پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اداکار شان نے’’عورت مارچ‘‘ میں خواتین کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈز پر درج چند نعروں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ’’یہ نعرے ہماری ثقافت، اقدار اور خواتین کے لیے ہمارے احترام کی نمائندگی نہیں کرتے، یہی موقف تھا جسے مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا‘‘ ۔
The post میراجسم میری مرضی کا نعرے لگانے والیوں کی شامت آگئی۔۔۔ لبرل خواتین کے خلاف بڑی کارروائی ڈالنے کا فیصلہ appeared first on Urdu News.