اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباسی کی بیٹی اورمعروف سپورٹس اینکرزینب عباس نے قومی کرکٹربابراعظم سنچری بنانے پرمبارکباددیتے ہوئے اپنے سوشل میڈیااکائونٹ پرایسےا لفا ظ تحریرکردیے جس سے بابراعظم غصے سے بے قابوہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق معروف سپورٹس اینکرزینب
عباس نے بابراعظم کوسنچری بنانے پرمبارکباددیتے ہوئے کہاکہ آپ بہت اچھاکھیلے اوریہ دیکھ کرخوشی ہوئی جس طرح لڑکوں نےا چھی کارکردگی کامظاہرہ کیاکوچ مکی آرتھربیٹے کی سنچری پرجشن منارہے ہوں گے ۔زینب عباس نے بابراعظم کوکو چ مکی آرتھرکابیٹاقراردیدیا۔
ان کایہ ٹویٹ کرناہی تھاکہ قومی کرکٹربھی میدان میں آگئے اوراپنے غصےکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کچھ کہنے سے پہلے سوچ لیاکرواوربراہ مہربانی اپنی حدکراس مت کرد۔لوگوں نے ان کی اس لڑائی پردلچسپ کمنٹس کیے ایک سوشل میڈیاصارف جواداحمدنے ان کی لڑائی والی ٹوئٹس کاسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے کہاکہ لیول چیک کریں بھائی کاایک اورسوشل میڈیاصارف ڈاکٹرثاقب کندی نے کہاکہ
بابراعظم کے اس جواب سے زینب عباس کادماغ ٹھنڈاہوگیاہوگا۔طاہرامین نے کہاکہ اپ جیسی میچور سپورٹس جرنلسٹ کے منہ سے پاکستان کے نمبر ون پلیئر کے لیے ایسے الفاظ بہت ہی غیر مناسب ہیں۔اپکو فوراً معافی مانگنی چاہیے بابر اعظم سے۔محمداکمل نے کہاکہ ’’اوکاکی ‘‘یہ سخت لونڈاہے ہرکسی کوحسن علی اورشاداب خان مت سمجھاکرو۔
The post مکی آرتھر کے بیٹے کی سنچری ہوگئی ۔۔ اپنی حد میں رہو ۔۔ بابر عظم کی سنچری پر زینب عباس کا طنز بابر عظم غصے میں آگئے appeared first on Urdu News.