مکمل طورپر چاکلیٹ سے بنی اس کاٹیج میں آپ قیام بھی کر سکتے ہیں

فرانس میں موجود اس کاٹیج کو حقیقت میں ”ہوم سویٹ ہوم“ کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ کاٹیج مکمل طور پر چاکلیٹ سے بنی ہے۔ اسے نہ صرف کھایا جا سکتا ہے بلکہ آپ اس میں قیام بھی کر سکتے ہیں۔ یہ کاٹیج پیرس کے جنوب مغربی مضافات میں سیور کے مقام پر واقع ہے۔
اس کاٹیج کو مشہور فنکار ژاں لوک ڈیکلوزیو نے ڈیزائن کیا اور بنایا ہے۔اس کاٹیج کی دیواریں، چھت، آتش دان، گھڑیاں اورکتابیں سب چاکلیٹ سے بنائی گئی ہیں۔
حتیٰ کہ کاٹیج میں پودوں کی کیاری اور تالاب بھی چاکلیٹ سے بنا ہے۔

ہوٹل بکنگ ویب سائٹ Booking.com کے مطابق اس کاٹیج میں ٹھہرنے والے 5 اور 6 اکتوبر کو یہاں ٹھہرنے کے لیے بکنگ کرا سکتے ہیں۔
ایسی کاٹیج ہر کسی کے بچپن کا خواب ہوتی ہے۔ اسی لیے اس کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہو گئی ہیں۔ اس کاٹیج کی چند تصویریں آپ بھی دیکھیں۔

The post مکمل طورپر چاکلیٹ سے بنی اس کاٹیج میں آپ قیام بھی کر سکتے ہیں appeared first on Urdu News.