لاہور(ویب ڈیسک)جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما ،معروف عالم دین اور تحریک حرمت رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ ایک بار پھر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دفاع کرتے ہوئے میدان میں آئے ہیں اور ایسے انکشافات کئے ہیں کہ جنہیں سن کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا ،اس سے پہلے چند روز قبل بھی مولانا امیر حمزہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سچے عاشق رسول اور نبی کریمﷺ سے بے پناہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ پانچ وقت کے نمازی اور تہجد گزار ہیں اور وہ پاک فوج کے ایسے جنرل ہیں جنہوں نے اپنی ساری زندگی میں بھارتی فلم انڈسٹری کا کوئی گانا نہیں سنا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما اور تحریک حرمت رسولﷺ کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے اپنے ایک نئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حرمت رسولﷺ پر جان بھی قربان اور ختم نبوتﷺ پر خاندان بھی قربان ہے ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دادا چوہدری احمد حسین بھی فوج میں تھے ،جنرل باجوہ کے والد گرامی کرنل محمد اقبال باجوہ نے 65 کی جنگ میں بھر پور اور دلیرانہ کردار ادا کیا ،وہ 5 جون 1967 کو وردی میں وفات پاگئے تھے اور انہیں 6 جون 1967 کو گھکھڑ میں اہلسنت کے قبرستان میں انہیں دفن کیا گیا ۔
مولانا امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک چچا چوہدری محمد صفدر باجوہ 1965 میں انڈین ائیر فورس کی بمباری سے گھکھڑ میں شہید ہو گئے جبکہ ان کے دوسرے چچا کیپٹن احمد سعید باجوہ 1965 کی لڑائی میں کھیہم کرن کے محاذ پر پاکستان اور اہل پاکستان کے دفاع میں لڑ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے والد کرنل اقبال باجوہ اور ان کے شہید چچا کی قبروں کو گھکھڑ میں جا کر خود دیکھا،جنرل باجوہ کے والد کی قبر پر ختم المرسلین حضرت محمد ﷺکی شفاعت کا شعر آج بھی لکھا ہوا ہے آپ خود جا کر دیکھ سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا شہیدوں اور غازیوں کے خاندان کو میں اس طرح بھی جانتا ہوں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دو بہنوئی کرنل شوکت محمود گھمن اور کرنل شجاعت محمود گھمن میرے دوست نعیم گھمن صاحب کے سگے بھائی ہیں اور یہ لوگ 1947 سے آج تک صدر لاہور میں رہائش پذیر ہیں ۔مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ سالوں پہلے میں صدر لاہور کے ڈگی محلہ کی مسجد میں خطیب تھا تو یہ لوگ میرے مقتدی تھے،پچھلے دنوں اس خاندان کا ایک 22 سالہ نوجوان یحییٰ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوا تو اس کا جنازہ بھی میں نے خود پڑھایا ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ ہمارے بعض لوگ دشمنی پر آتے ہیں تو اس قدر خطرناک ترین حد کو بھی کراس کر جاتے ہیں کہ حضرت محمد کریم ﷺ کے ساتھ ختم نبوت اور حرمت رسولﷺ کے تحفظ کے ایمانی رشتے پر بھی کلہاڑا مار دیتے ہیں،دائرہ اسلام سے خارج کر دیتے ہیں ،جان لینے کی باتیں کر جاتے ہیں ،حضور ﷺ تو مسلمانوں کی عزت کو کعبے کی عزت سے بڑھ کر عزت کی بات کرتے ہیں جبکہ مذہب کے نام پر بعض لوگ اسقدر ظلم ڈھا جاتے ہیں کہ حضور ﷺ کی دی ہوئی عزت کو برباد کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،انہیں سوچنا چاہئے کہ وہ اپنے ایسے طرز عمل سے اپنے ہی ایمان پر کلہاڑا مارتے ہیں اور اپنی ہی عزت نوچ ڈالتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یاد رہے کہ ایک اہل سنت اور محب رسولﷺ خاندان کے لئے اس سے بڑھ کر لوئی دکھ اور غم نہیں ہو سکتا کہ اس کا رشتہ اس کے عظیم اور پیارے رسول حضرت محمد ﷺ سے قطع کرنے کی کوشش کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ میرے دوست نعیم گھمن صاحب نے میرے سامنے اپنے شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا کیونکہ رشتے کو کاٹا جا رہا ہے ،حضورﷺ سے ان کے رشتے کا کاٹا جا رہا ہے ،تو میں نے اپنے لئے ضروری سمجھا کہ غازیوں اور شہیدوں کے خاندان کی اصل حقیقت اہل پاکستان کے سامنے رکھوں تاکہ اس خاندان کے دکھ اور غم کا ہم ازالہ کر سکیں ۔
مولانا امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ میں گذارش کروں گا کہ پاکستان کا کوئی خاندان ،کوئی شخص اور کوئی کلمہ پڑھنے والا اس حوالے سے بات کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے ،بہرحال اس خاندان کا وہی ایمان ہےجو ہر مسلمان کا ایمان ہے ’’حرمت رسول ﷺ پر جان قربان ، ختم نبوت پر خاندان قربان ‘‘۔
ویڈیو دیکھیں :

The post مولانا امیر حمزہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کی اصل حقیقت سامنے لے آئے ،جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے appeared first on Urdu News.