نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترک صدر نے پلوامہ حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں نے فون پر بات کی، گفتگو کے دوران ترک صدر نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجی پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ، ترک صدر نے حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ یاد رہے کہ 14فروری کے روز مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوجی بس میں جا رہے تھے کہ بس دھماکے سے تباہ ہو گئی اس دھماکے میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور متعدد زخمیہوئے تھے، بھارت نے اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی تھی لیکن پاکستان نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔اس حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کافی بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کے درمیان لڑائی بھی ہوئی جس میں پاکستانی فضائیہ کی جانب سے دو بھارتی جہاز تباہ کر دیے گئے۔ بھارت اوآئی سی کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف گیا تو ترکی نے او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ،سعودی عرب نے بھی پاکستان کے حق میں اوآئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ ترکی اور پاکستان بہت قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں۔لیکن عالمی سطح پر بھارت اور ترکی کا رابطہ عام سفارتی اداب میں آتا ہے، ترک صدر نے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
The post مودی کی ایک اور بڑی چال ۔۔۔ بھارتی وزیراعظم کا ترک صدر طیب ارگان کو ٹیلی فون ، پاکستا ن اور کشمیر کے حوالے سے کیا بات چیت ہوئی؟ appeared first on Urdu News.