اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان سے چھیڑ چھاڑ مودی سرکار کو مہنگی پڑ گئی۔ امریکی اخبار کے مطابق پلوامہ حملے اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی نے بھارتی وزیر اعظم کے بحرانوں میں مزید اضافہ کر دیا۔غیر ملکی جریدے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 14 فروری کے بعد ہونے والےواقعات سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور بین
الاقوامی سطح پر بہت سے لوگ سمجھتے ہیں نریندر مودی کا پاکستان کے خلاف حملہ بیک فائر کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو14فروری کے بعد ہونے والے واقعات سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے لوگ سمجھتے ہیں نریندر مودی کا پاکستان کے خلاف حملہ بیک فائر کر گیا۔اخبار نے انکشاف کیا کہ معیشت بھارتی وزیر اعظم کی سب سے بڑی کمزوری ہے اور پچھلے4ماہ میں بھارت کی معاشی نمو5سال کی کم ترین سطح پر رہی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم بیروزگاری ختم کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے جب کہ بھارت میں نچلی ذات کے ہندو بھی نریندر مودی کی ذات پات کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔بھارتی وزیر اعظم کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہوا جب کہ مودی کے ساتھی حملے کرنے والے جتھوں کا بھر پور دفاع کرتے بھی نظر آئے۔اخبار نے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارتی سوسائٹی مذہبی بنیادوں پر پہلے سے بھی بہت زیادہ تقسیم ہو گئی ہے جب کہ کسانوں کا احتجاج اور
رافیل طیاروں میں کرپشن کا معاملہ بھی مودی کے مسائل میں اضافہ کر چکا ہے۔ گزشتہ ہفتہ اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ روایتی حریفوں کے درمیان ایٹمی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے اور پاک بھارت کی افواج اپنی اپنی سرحدوں پر تیار بیٹھی ہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
The post مودی جی تو کہیں کے نہ رہے:پاکستان سے چھیڑ چھاڑ اور بدترین شکست کے بعد دنیا بھارت کے بارے میں کیا سوچ رہی ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ پوری دنیا میں وائرل appeared first on Urdu News.