موجیں ہی موجیں!حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی حکومت نے 9اور 10 محرم الحرم کوچھٹیوں کااعلان کر دیا ہے جس کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ نے تعطیلات کانوٹیفکیشن جاری کردیا تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے 20 اور 21 ستمبربروزجمعرات اور جمعہ کوبندرہیں گے۔عام تعطیل کے باعث بینک، اسکول، کالجز، بینکس، سرکاری دفاتر اور مارکیٹس بند رہیں گی۔نئے اسلامی سال 1440 ہجری کا آغاز 12 ستمبر سے ہوا تھا، 10 ستمبر کو مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورے پنجاب کے علاوہ بلوچستان سے بھی محرم الحرام کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت داخلہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند رکھنے سے متعلق وزیر اعظم آفس کو آگاہ کردیا ہے، سروس بند کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔
The post موجیں ہی موجیں!حکومت نے چھٹی کا اعلان کر دیا appeared first on Urdu News.