ملک ریاض کے بعد میاں منشاء کی باری بھی آگئی

اسلام باد ::ملک ریاض کے بعد میاں منشاء کی باری بھی آگئی۔ میاں منشاء کے خلاف نیب نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا،نیب نے میاں منشاء کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیب آجکل بہت متحرک ہو چکی ہے بالخصوص جب سے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کی باگ ڈور سنبھالی ہے ،نیب نے کرپشن کے خلاف بڑا محاذ کھول دیا۔ایک جانب شریف خاندان کے خلاف کیسسز تیزی سے منطقی انجام کی جانب جا رہے تودوسری جانب دیگر کرپٹ سیاسی و سرکاری شخصیات کے خلاف تیزی سے کاروائیوں کا سلسہ جاری ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن خاصی نالاں نظر آتی ہے۔انکا موقف ہے نیب کی حالیہ کاروائیاں سیاسی انتقام سے بڑھ کر نہیں ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا بھی نیب کے ریڈار پر آچکے ہیں۔نیب نے انکے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ نیب نے میا منشاء کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میاں منشاء کے خلاف پاکستان ورکرز پارٹی کے سربراہ فاروق سلہریا نے دی۔انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا کہ میاں منشا نے 60 کروڑ پاونڈ سے برطانیہ میں ہوٹل خریدا۔میاں منشا سے منی ٹریل طلب کی جائے۔