ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ تھری کے دبئی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43 رنز سے شکست دیدی، ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز بناکر لاہور قلندرز کو شکست دی، ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور سنیل نارائن نےکیا، لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گرگئی جب کہ کچھ ہی دیر بعد برنڈن مک کولم بھی کوئی رن بنائے بغیرپویلین واپس لوٹ گئے۔
برنڈن مک کولم کے آؤٹ ہونے کے بعد فخر زمان اور عمر اکمل نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور آگے بڑہایا. فخر زمان نے 49 رنز بنائے اور پولارڈ کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ سہیل اختر نے 21 رنز بنائے اور 133 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کمار سنگاکارا اور احمد شہزاد نے کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.