حافظ آباد(ویب ڈیسک)نواحی گاؤں لویرے خورد میں باپ نے مبینہ طور ناجائز تعلقات کے شبہ میں بیٹی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس پر پولیس تھانہ کسوکی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔روزنامہ نوائے وقت کے مطابق تھانہ کسوکی میں غلام عباس ولد عمر حیات نے ایف آئی آرمیں موقف اپنایاکہ دو سال قبل اس کا بیٹا جمال حسن محمد اعظم کے پاس بطور ملازم تھا اور محمد اعظم کے ذمہ اس کے کچھ پیسے بھی تھے
جو وہ اعظم سے مانگتا رہتا تھا۔ محمد اعظم جمال حسن پر اپنی بیٹی ملائکہ بی بی سے ناجائز تعلقات کے بارے بھی شک کرتا تھا گزشتہ روز محمد اعظم اس کے بیٹے جمال حسن کو پیسے دینے کے بہانے بلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے بیٹی ملائکہ اور جمال حسن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ادھر محمد اعظم کا کہنا ہے کہ جمال حسن نے اس کی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو فائر مار کرزندگی کاخاتمہ کیا۔ پولیس نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
The post ملازم کیساتھ بیٹی کے تعلقات کا شبہ، مالک نے ملازم کو گھر بلایا اور ایسا کام کردیا کہ پورا علاقہ خوف میں ڈوب گیا appeared first on Urdu News.