ایڈیشنل جج ملتان نےمقتول ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 14جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر جیل سے ملزموں وسیم اور حق نواز کو پیش کیا گیا جبکہ ملزم اسلم ساہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے ۔ فاضل جج نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے سماعت ملتوی کردی ہے ۔