مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کٹوپورا میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ، بھارتی فوج کی بربریت کے باعث نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور مظاہرہ کیا ۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جب کہ حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے ۔
The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید appeared first on Urdu News.