ممبئی (ویب ڈیسک ) بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے رواں سال 10 مئی کو اپنے دوست اور ساتھی اداکار انگت بیدی سے خفیہ شادی کی تھی، جس کے بعد ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ اداکارہ نے اس لیے جلد اور خفیہ شادی کی کیوں کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔تاہم نیہا اور ان کے شوہر، دونوں نے ہی اس خبر کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا۔
تاہم چند ماہ بعد ہی ان دونوں نے اعلان کیا کہ ان کے گھر اولاد کی پیدائش متوقع ہے اور اب خود انگت بیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اور نیہا سے جلد اور خفیہ شادی اس لیے ہی کی تھی کیوں کہ اداکارہ ماں بننے والی تھیں۔انگت بیدی اپنی اہلیہ کے شو نو فلٹر نیہا میں مہمان بن کر شریک ہوئے۔اس انٹرویو کی ایک ویڈیو نیہا دھوپیا نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کی۔
The post معروف بھارتی اداکارہ شادی سے پہلے ہی حاملہ ۔۔۔۔ اس بچے کا باپ کون ہے؟ اداکارہ نے خود ہی سب کچھ سچ سچ بتا دیا appeared first on Urdu News.