معروف سٹیج اداکارہ صنم خان نشے کی لت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئیں ، زندگی سے تنگ صنم خان اب موت مانگتی ہیں کیونکہ سب ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اداکارہ صنم خان ایک سال سے تھیٹر انڈسٹری سے گم ہیں کیونکہ کوکین اور آئس کے نشے کے باعث وہ ان دنوں شدید بیمار ہیں ، نشے کے باعث صنم خان کے گردے فیل ہوچکے ہیں اورسب اس کا ساتھ بھی چھوڑ گئے ہیں جس پر وہ خود اپنی موت مانگتی ہیں ۔ ساتھی فنکاروں کا کہنا ہے کہ صنم خان نے خود اپنا یہ حال کیا ہے اسے بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں مانی اور اب زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔