مانسہرہ: خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں مردہ سمجھ کے دفنائے جانے والا شخص 4روز بعد گھر لوٹ آیا ۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں بفہ ہسپتال کے قریب سے ایک نشئی کی مسخ شدہ لاش ملی جس کی شناخت محمد رفیق کے نا م سے ہوئی ۔ محمد رفیق اپنے بھائیوں کے ساتھ جھگڑے کے بعد گھر سے غائب ہو گیا تھا ۔ محمد رفیق کی میت گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ۔اہل خاندان نے محمد رفیق کو پورے اعزاز کے ساتھ دفن کیا لیکن صورتحال اسوقت خاصی دلچسپ ہو گئی جب محمد رفیق میت کی تدفین کے 4روز بعد گھر پہنچ گیا ۔رفیق کا کہنا تھا کہ وہ راولپنڈی میں اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں قیام پذیر تھا ۔ محمد رفیق کے گھر لوٹ آنے سے ماتم والا گھر خوشیوں کا مرکز بن گیا ۔ محمد رفیق کے اہل خانہ نے اسکی واپسی کی اطلاع تھانہ بفہ میں کر دی تا کہ مدفون میت کے لواحقین کی تلاش کا کامجاری رکھا ا سکے ۔