لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنی زندگی کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے سب کو ہننسے پر مجبور کردیا۔فنڈ ریزنگ تقریب میں اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب میں نے شوکت خانم ہسپتال کے لئے چندہ اکٹھا کرنا شروع کیا تو لوگوں نے دل کھول کر چندہ دیا۔جب کہ خواتین نے اپنے سونے کے ہار اور بالیاں تک شوکت خانم کے لئے عطیہ کر دئیے۔شوکت خانم ہسپتال کے لئے جب میں چندہ اکٹھا کر رہا تھا تو میرا صبح سے شام تک بس دونوں ہاتھوں سے لوگوں سے پیسے لینے والا کام ہوتا تھا۔ایک بار جب ائیرپورٹ پر ایک خاتون مجھ سے آٹو گراف لینے آئیں تو وہ اپنے پرس سے ڈائری نکال رہی تھیں لیکن ان کے پرس میں ہزار کا نوٹ بھی تھا ۔مجھے پیسے لینے کی اتنی عادت ہو گئی تھی کہ میں نے ڈائری پکڑنے کی بجائے وہ ہزار کا نوٹ لے لیا۔جس کے بعد مجھے بہت شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔یہ واقعہ میں آج تک نہیں بھولا،۔