مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے ، ن لیگ کا احتساب میں کروں گا ، شیخ رشید کا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ

وفاقی وزیر شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے ، ن لیگ کا احتساب میں کروں گا ۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کو خط لکھوں گا اور ان سے کہوں گا کہ مجھے بھی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم سے کہوں گا کہ اپنا کوئی رکن پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے ڈراپ کریں اور اس کی جگہ میں شامل کریں ، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں ن لیگ کا میں احتساب کروں گا ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر میں عدالت جا رہا ہوں ، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایا جا سکتا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئی ٹرینوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے ، اس سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے ، روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک شاپنگ مال بنایا جائے گا ، روہڑی ریلوے اسٹیشن پر100 سے زائد دکانیں قائم کی جا رہی ہیں ، 15 دن بعد تمام ریلوے اسٹیشنز پر پولیس کو بھی ٹکٹ چیک کرنے کا اختیار ہوگا ۔
The post مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے ، ن لیگ کا احتساب میں کروں گا ، شیخ رشید کا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ appeared first on Urdu News.