پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد متحدہ اپوزیشن نے بھی جوڑ توڑ کے مرحلے میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی ، پیپلزپارٹی وفد میں یوسف رضا گیلانی ، خورشید شاہ ، قمرالزمان کائرہ جبکہ ن لیگ کی جانب سے ایازصادق ، مشاہد حسین سید ، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف اور رانا تنویر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریک ہیں ، ملاقات میں مرکزاور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں 116 سیٹیں حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کے لئے نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔