مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے قائم کمیٹی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین منتخب کرلیا ، ٹی او آرز کیلئے 10 رکنی سب کمیٹی بنانے پر اتفاق

مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے قائم کمیٹی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین منتخب کرلیا جب کہ کمیٹی نے ٹی او آرز کے لیے 10 رکنی سب کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی دھاندلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے پرویز خٹک کو کمیٹی چیئرمین بنانے کی تجویز دی جس کی رحمان ملک اور سردار ایاز صادق نے بھی تائید کی اور پرویز خٹک کو بلا مقابلہ چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا گیا ۔
پرویز خٹک نے کمیٹی چیئرمین شپ کے لیے اعتماد کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔ اجلاس میں احسن اقبال نے کمیٹی کے لیے کو چیئرمین کی بھی تجویز دی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شیریں مزاری کے نام کی تجویز دی ۔ اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلی کمیٹی کے ٹی او آرز کے لیے 10 رکنی سب کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 5 ، 5 اراکین شامل ہوں گے ۔
The post مبینہ انتخابی دھاندلی کے لیے قائم کمیٹی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو چیئرمین منتخب کرلیا ، ٹی او آرز کیلئے 10 رکنی سب کمیٹی بنانے پر اتفاق appeared first on Urdu News.