اسلام آباد(نیوزڈیسک) پچھلے کچھ عرصے سے سیالکوٹی منڈے اور امریکی اکتالیس سالہ خاتون کی شادی کی خبروں، تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے ۔ تاہم اب اس جوڑے کو خوشیوں کو لگتا ہے جیسے نظر لگ گئی ہے اور ایسی خبر آگئی ہے کہ پاکستانی یقین بھی نہیں کر سکتے تھے۔تفصیلات کے مطابق امریکی چالیس سالہ خاتون کی سیالکوٹی لڑکے کے ساتھ فراڈ کی شادی کی خبر سامنے آئی ہے۔
روزنامی اوصاف کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ سے ایک ماریا نامی خاتون پاکستان آئی اور اسن نے یہاں پر سیالکوٹ کے لڑکے سے بیاہ رچا لیا۔ دونوں کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ دونوں سوشل میڈیا پر ملے تھے اور دوستی سے شروع ہونے والا رشتہ شادی پر منتج ہوا ہے۔تاہم ااس محبت بھرے رشتے کے حوالے سے تازہ ترین اطلااع یہ آئی ہے کہ دونوں کے درمیان ایک معاہدے کے تحت نکاح ہوا ہے اور دونوں کا رشتہ عارضی ہے جو امریکہ پہنچنے پر ختم ہوجائے گا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والی ماریا درحقیقت ایک قسم کے انسانی اسمگلنگ کے کاروبار میں ملوث ہے جو کہ ایشیاء کے نوجوانوں سے شادی کرنے کے بعد انہیں امریکہ لے جاتی ہے اور وہاں جا کر معاہدے کے مطابق بھاری رقم لے کر طلااق لے لیتی ہے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداروں نے کاشف کی امریکاا کی 41 سالہ خاتون کے ساتھ شادی کے خلاف تحقیقات کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں کو تحقیقات کے لیے طلب بھی کیا جا سکتا ہے۔
The post ماریا نامی خاتون انسانی اسمگلر نکلی ،پاکستانی مؤقر اخبار کا دعویٰ appeared first on Urdu News.