لوہے کے چنے احتساب کی چکی میں ایک ایک کرکے پسنے لگے ، خواجہ سعد رفیق بھی اپنا انجام قریب دیکھ کر ٹویٹ پہ ٹویٹ ، ٹویٹ پہ ٹویٹ کرنے لگے

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستانی سیاست میں سیاہ ترین دن ہے ، آج قائد حزب اختلاف کو گرفتار کروانے والوں نے پوری دنیا میں پاکستانی کی بے عزتی کروائی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امیدوار این اے 131 و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر و صدر ن لیگ شہباز شریف کی گرفتاری سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئی ، اس ملک میں احتساب نہیں ، احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ۔

آج کا دن پاکستانی سیاست میں سیاہ ترین دن ہے۔ آج قائد حذب اختلاف کو گرفتار کروانے والوں نے پوری دنیا میں پاکستانی کی بےعزتی کروائ ہے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 5, 2018

شہباز شریف کی گرفتاری سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوئی۔ اس ملک میں احتساب نہیں، احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 5, 2018

وہ شہباز شریف جس نے پنجاب کو بدل ڈالا ، جس کی تعمیر و ترقی کی مثالیں دنیا دیتی ہے ، اس شہبازشریف کے ساتھ جو ہوا ، وہ قابل مذمت ہے ، شرمناک ہے ، اذیت ناک بھی ہے اور سیاسی انتقام لینے والوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی بعض لوگوں کو کٹھکتا ہوں ، میرے والد کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، میری والدہ کا انتقال بھی مشرف کے آمریت دور میں اس وقت ہوا جب مجھے جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں جیل میں ڈالا گیا ۔

وہ شہباز شریف جس نے پنجاب کو بدل ڈالا، جس کی تعمیر و ترقی کی مثالیں دنیا دیتی ہے، اس شہبازشریف کے ساتھ جو ہوا، وہ قابل مذمت ہے، شرمناک ہے، اذیت ناک بھی ہے اور سیاسی انتقام لینے والوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 5, 2018

میں بھی بعض لوگوں کو کٹھکتا ہوں۔ میرے والد کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ میری والدہ کا انتقال بھی مشرف کے آمریت دور میں اس وقت ہوا جب مجھے جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں جیل میں ڈالا گیا۔
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 5, 2018

The post لوہے کے چنے احتساب کی چکی میں ایک ایک کرکے پسنے لگے ، خواجہ سعد رفیق بھی اپنا انجام قریب دیکھ کر ٹویٹ پہ ٹویٹ ، ٹویٹ پہ ٹویٹ کرنے لگے appeared first on Urdu News.