مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کردیا ۔ کہتے ہیں کہ لاہور کے فیک ڈگری رکھنے والے نیب کے ڈی جی کو وحشی سانڈ کی طرح مخالفین پہ چھوڑ رکھا ہے ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس دور میں نیب کے ذریعے لوگوں کی دفاداریاں تبدیل کی گئیں ۔ لاہور کے فیک ڈگری رکھنے والے نیب کے ڈی جی کو وحشی سانڈ کی طرح مخالفین پہ چھوڑ رکھا ہے ۔
قیصر امین بٹ کو نشہ آور ادویات کھلائی جارہی ہیں تاکہ وہ میرے خلاف گواہی دیں ۔ حکومت ملک کو آگے بڑھانے کیلئے کردار ادا کرے جمہوری نظام کو چلانے پر یقین رکھتے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے نیب قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے ، حکومت بتائے کہ کتنے وقت میں نیب قوانین میں ترمیم کرے گی ۔
The post لوہے کے چنے ، نیب کے نشانے پر ، قومی اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کی چیخیں نکل گئیں ، ڈی جی نیب (لاہور) کو وحشی سانڈ کہہ دیا appeared first on Urdu News.