لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لوگ مذاق اڑاتے رہے مگر نواز شریف بارے وہ خبر آگئی جس کا کسی کو اندیشہ بھی نہ تھا ۔۔ مریم نواز نے ہنگامی تصدیق کر دی ۔۔مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کی دل کی بیماری بگڑ گئی ہے، نوازشریف اس وقت جیل میں تشویشناک حالت میں ہیں،تین بار وزیراعظم رہنے والے سیاسی رہنماء علاج کی سہولت کے حق دار ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری آج جیل میں نوازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔ نوازشریف نے ہسپتال جانے سے انکار کردیا ہے۔
جبکہ نوازشریف کی حالت تشویشناک ہوچکی ہے۔ نوازشریف کی دل کی بیماری بگڑتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے ایک بڑی سیاسی جماعت کے رہنماء علاج کی سہولت کے حق دار ہیں۔جیل انتظامیہ سے درخواست کرتی ہوں کہ ان کے علاج کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نوازشریف کے علاج ومعالجے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے اور کوئی سیاست نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ کمیٹی میں حکومت کے طرف سے وزیرقانون راجا بشارت، وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے ڈاکٹرمظہراقبال ، رانا اقبال، ملک احمد خان اوردیگر اراکین شامل ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ کمیٹی کی جو بھی تجاویز آئیں گی اس پروفاقی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے۔ کمیٹی نوازشریف کے میڈیکل بورڈز کی تمام رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن نوازشریف کی بیماری پر بالکل سیاست نہیں ہوگی، ہم نوازشریف کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ ہیں۔ اسی طرح ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم کی ہدایت پر نوازشریف کے ہرممکن علاج کی سہولت فراہم کرے گی۔ نوازشریف جس ہسپتال میں چاہیں گے ان کا علاج کیا جائے گا۔
The post لوگ مذاق اڑاتے رہے مگر نواز شریف بارے وہ افسوسناک خبر آگئی جس کا کسی کو اندیشہ بھی نہ تھا ۔۔ مریم نواز نے ہنگامی تصدیق کر دی appeared first on Urdu News.