سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایوین فیلڈ ریفرنس میں رہائی سے متعلق کیس پر سپریم کورٹ میں تحریر ی جواب جمع کروا دیا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف ، مریم اور صفدر کو قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کرتے ہوئے تینوں افراد کو رہائی دے دی تھی ۔
رہائی کیخلاف نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کی سماعت پیرکے روز سپریم کورٹ میں ہوگی ۔ مریم نواز نے سپریم کورٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹس سے متعلق میرے کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں ، ملکیت ثابت کیے بغیر مجھ پر ارتکاب جرم کا سوال نہیں اٹھایا جا سکتا ، میرے بیان کو والد کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ مریم نواز نے نیب کی اپیل خارج کرنے کی استدعا کی ہے ۔
The post ’’ لندن فلیٹس سے متعلق میرے کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں ، میرے بیان کو والد کے ساتھ نہ جوڑا جائے ‘‘ ، سپریم کورٹ میں مریم نواز نے نیب کی اپیل کا جواب جمع کروا دیا appeared first on Urdu News.