دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 4 میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کیخلاف سلو اوور کرانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔سلو اوور ریٹ پر میچ ریفری اور اون فیلڈ امپائرز نے لاہور قلندرز کو جرمانہ کیا۔کپتان فخر زمان سمیت تمام کھلاڑیوں کو میچ فیس کی 10 فیصد رقم جرمانے کے طور پر ادا کرنا ہو گی۔ قانون کے مطابق سلو اوور ریٹ پر 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔لاہور قلندرز کی پہلی غلطی پر پوری ٹیم کو 10 فیصد کی رعایت دی گئی ہے۔
The post لاہورقلندرز کو بڑا جھٹکا لگ گیا appeared first on Urdu News.