قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے اور اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور پہنچے اور،
لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ، کے بعد انھوں نے منصوبےکےمختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ وزیراعظم کومنصوبے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔خیال رہے لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارتےہیں اور اکثریت کو بنیادی سہولتوں اور ابتدائی طبی امداد کے لیے موزوں جگہ درکارہوتی ہے، منصوبے کا مقصد بے گھر کی عزت نفس بحالی اور ضروریات پوری کرنا، محفوظ جگہوں کی تعمیراور بے گھرافراد کو لاحق خطرات کم کرنا ہے۔
دورہ لاہور میں وزیراعظم صوبائی کابینہ کےاجلاس کی صدارت اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم کو 100 روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی کارکردگی کے بارے میں بریف کریں گے۔وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، اس موقع پر وزراء اپنے اپنے محکموں میں کئے جانے والے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔وزیر اعظم سے ڈی جی اینٹی کرپشن بھی ملاقات کریں گے اور محکمے کے بارے میں بریف کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
The post قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا appeared first on Urdu News.