قومی ٹیم کی جانب سے پے درپے شکستوں کے بعد آفریدی ہی آخر کام آئے ۔۔ قوم کی شاندار خوشخبری مل گئی ۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کی جانب سے پے درپے شکستوں کے بعد آفریدی ہی آخر کام آئے ۔۔ قوم کی بڑی خوشخبری مل گئی ۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ۔افغان پریمیئر لیگ میں پکتیکا پینتھرز نے ننگر ہار لیوپرڈز کو 21 رنز سے ہرادیا۔فاتح الیون نے 8 وکٹ پر 184رنز جوڑے، محمد شہزاد53، سمیع اللہ شنواری38 اور کیمرون ڈیلپورٹ35 رنز بناکر نمایاں رہے، شاہد آفریدی نے 19رنز بنائے، بین کٹنگ نے 3 اور ظاہر خان نے 2 وکٹیں لیں، حریف الیون 6 وکٹ پر 163رنز بناسکی، بین کٹنگ نے 39 بالز پر 71 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور5 چوکے شامل رہے، حشمت اللہ 49 پر ناٹ آؤٹ رہے، یوڈانا نے 2 جب کہ آفریدی نے ایک وکٹ لی۔
38سالہ شاہد آفریدی اب تک 277میچز میں 22.03کی اوسط سے 302وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو کے پاس ہے جنہوں نے اب تک 410میچز میں 447وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ، سری لنکا کے لاستھ مالنگا 262میچز میں351وکٹیں لے کر دوسرے ، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 299میچز میں 342شکار کرکے تیسرے اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 277میچز میں 313وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔
یاد رہے کہ افغان پریمیئر لیگ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس میں شاہد آفریدی بھی ایکشن میں نظر آرہے ہیں ۔ اس لیگ کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم پر 21 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے ۔ لیگ میں شریک 5 فرنچائز کو افغانستان کے مختلف شہروں سے منسوب کیا گیا ہے جن میں قندھار نائٹس، بلخ لیجنیڈز، کابل زوان، پکتیا پینتھرز اور ننگر ہار لیوپرڈز شامل ہیں۔ افغان پریمیئر لیگ میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر 8 ممالک کے 40 کے لگ بھگ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شرکت کررہے ہیں۔
پاکستان کی طرف واحد نمائندگی آفریدی کے حصے میں آئی ہے جو پکتیا پینتھرز کی نمائندگی کریں گے۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ ((پی سی بی)) نے آئی سی سی کی منظور شدہ لیگ میں اپنے کسی بھی موجودہ کرکٹر کو کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا اور صرف ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو این او سی دینے کا اعلان کیا تھا۔ کامران اکمل، عمر گل، سہیل تنویر اور محمد عرفان اسی وجہ سے لیگ کا حصہ نہیں بن سکے۔
The post قومی ٹیم کی جانب سے پے درپے شکستوں کے بعد آفریدی ہی آخر کام آئے ۔۔ قوم کی شاندار خوشخبری مل گئی ۔۔ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر appeared first on Urdu News.