لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج کابینہ کا اجلاس ہو گا جس میں وزراء کی کارگردگی کا حساب کتاب کیا جائے گا کچھ وزراء سے وزارتیں واپس لے لی جائیں گے جب کہ کچھ وزراء کے محکموں میں رد و بدل کیا جائے گا، اسی حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں تبدیلی کا امکان ہے۔وفاقی کابینہ میں چند نئے ارکان شامل ہوں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید اور سیمی ایزدی کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم عمران خان کا مشیر لگائے جانے کا امکان ہے۔
یوسف بیگ مرزا کی تقرری کا نوٹیفیکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے۔جب کہ وفاقی کابینہ کے چند وزیر مملکت کو وفاقی وزیر بنانے جانے کا امکان ہے۔ شہریار آفریدی کو بھی وزیر مملکت سے وفاقی وزیر داخلہ لگایا جا سکتا ہے۔ وزیر اطاعات کی تبدیلی کی صورت میں شفقت محمود اور فیصل جاوید امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کی برطرفی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب ہفتے کے روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزارت اطلاعات سنبھالنے کی پیش کش کی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری لندن میں پکنک منا رہے ہیں، انہیں پاکستان واپس آنے کا کہا گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ پہلے سے ہی دن رات محنت کر رہے ہیں، ایسے میں وزارت اطلاعات کا بوجھ نہیں سنبھال سکتے۔ تاہم بعد ازاں جب یہ معاملہ میڈیا پر سامنے آیا تو وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے ہی بیان ہی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو مذاق کر رہے تھے۔
The post فیصل جاوید کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی۔۔۔ کونسا عہدہ ملنے کا امکان ہے؟ دھماکہ خیز خبر appeared first on Urdu News.