فواد چوہدری کے کویتی وفد کا پرس چوری کرنے والے بیوروکریٹ کو ‘ ن لیگی ‘ کہنے پر سینیٹر مشاہد اللہ خان اور اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کی سینیٹ میں آمد پر ن لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان نے لفظی بمباری کی ، اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا ۔ ن لیگی سینیٹر نے فواد چوہدری کو دیکھ کر کہا کہ ’یہ ایوان میں کہاں سے آگئے ؟ یہ اس حکومت کو مروائیں گے ، اپنے بیان پر معافی مانگیں ، وفاقی وزیر نے معافی نہیں مانگی تو ایوان سے واک آؤٹ کریں گے ، باعث شرم ہے کہ ایک افسر نے بٹوہ چوری کیا ، فواد چوہدری نے جواباً کہا کہ ہم نے تحقیقات کی ہیں ، وہ ن لیگ کا تھا ، جس پر مشاہداللہ خان برہم ہوگئے ۔ فواد چوہدری نے اپوزیشن کے واک آؤٹ پر کہا کہ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا نکلوں گا نہیں نکلواؤں گا ، چیئرمین سینیٹ نہیں انہیں اپوزیشن کو منا کر واپس ایوان میں لانے کی ہدایت کی ۔
The post فواد چوہدری کے کویتی وفد کا پرس چوری کرنے والے بیوروکریٹ کو ‘ ن لیگی ‘ کہنے پر سینیٹر مشاہد اللہ خان اور اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آؤٹ appeared first on Urdu News.