اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چودھری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ گزشتہ رات ہوا، وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان رابطہ کرایا، وزیراعظم نے فواد چودھری پر پابندی کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا وزیر اطلاعات کے جارحانہ رویئے سے ایوان چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں، فواد چودھری سے کوئی ذاتی تنازعہ نہیں ہے۔ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ نے معاملات افہام تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ کو ایوان چلانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
The post فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی کے بعد وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے، اہم قدم اٹھا لیا appeared first on Urdu News.