فواد چودھری کا پارلیمنٹ میں رویہ بہت افسوسناک ہے ، تحریک انصاف والوں کو میچورٹی اور سنجیدگی پیپلز پارٹی سے سیکھنی چاہئے ، ناز بلوچ

پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ فواد چودھری کا پارلیمنٹ میں رویہ بہت افسوسناک ہے ، ہم کو ان کی زبان کی وجہ سے واک آﺅٹ کرکے پارلیمنٹ سے جانا پڑا تھا ، وزارت اطلاعات بہت بڑی وزارت ہے اور اس پر ہوتے ہوئے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہئے تاکہ کسی کی ہتک نہ ہو ۔ ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ فواد چودھری کا پارلیمنٹ میں رویہ بہت افسوسناک ہے ، ہم کو ان کی زبان کی وجہ سے واک آﺅٹ کرکے پارلیمنٹ سے جانا پڑا تھا ۔ وزارت اطلاعات بہت بڑی وزارت ہے اور اس پر ہوتے ہوئے بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ کسی کی ہتک نہ ہو ۔
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو میچورٹی اور سنجیدگی پیپلز پارٹی سے سیکھنی چاہئے ۔ عوام کے نمائندوں کو پارلیمنٹ میں ایسی زبان نہیں استعمال کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے پارلیمنٹ میں بڑی جذباتی باتیں کیں جو سب سیاسی بیانات ہیں ۔ کل سعودی عرب سے ادھار تیل کی باتیں چل رہی تھیں لیکن آج وفاقی وزیر نے اس سے انکار کردیا ہے ، اب مسئلہ یہ ہے کہ سو دن کے بعد کیا ہوگا ؟ تحریک انصاف نے روزگار اور گھردینے کی بات کی تھی لیکن اب ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کردی گئی ہے ۔
The post فواد چودھری کا پارلیمنٹ میں رویہ بہت افسوسناک ہے ، تحریک انصاف والوں کو میچورٹی اور سنجیدگی پیپلز پارٹی سے سیکھنی چاہئے ، ناز بلوچ appeared first on Urdu News.