فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا ، اس حوالے سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ۔ ایس ای سی پی پالیسی بورڈ کا اجلاس سیکرٹری خزانہ کی زیر صدارت ہوگا ، جس کے دوران 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔
ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرلیا ہے ، جس میں ملک کے اندر اور باہر پیسوں کی لین دین کی نشاندہی کے لیے اقدامات کی تجاویز دی گئی ہیں ۔ اکتوبر کے دورے میں ایف اے ایف ٹی کی ٹیم پاکستان کے اقدامات کی روشنی میں اُسے گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کرے گی ۔
The post فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اعلیٰ سطحی وفد کا اکتوبرمیں پاکستان کا متوقع دورہ ، ایس ای سی پی کے پالیسی بورڈ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا appeared first on Urdu News.