فلم پدماوت میں رانی پدماوتی کا کردار ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا ، دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ فلم پدماوت میں رانی پدماوتی کا کردار ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر آسک می سیشن میں مداحوں کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ فلم پدماوت میں رانی پدماوتی کے کردار کی عکاسی کرنا نہ صرف ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا بلکہ اس کے لئے بھاری زیورات اور کپڑوں کو سنبھالنا بھی اتنا ہی مشکل تھا لیکن جب آپ کسی کردار میں کھو جاتے ہیں تو آپ کو زیورات اور کپڑوں کے بھاری ہونے کا احساس نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا پہلا منظر اور خود سوزی کے منظر والا لباس ان کا پسندیدہ ہے ۔
The post فلم پدماوت میں رانی پدماوتی کا کردار ذہنی اور جذباتی لحاظ سے مشکل ترین تھا ، دپیکا پڈوکون appeared first on Urdu News.