بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ اداکاروں کا معاوضہ باکس آفس پر فلموں کی کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے فلم انڈسٹری میں مردوں اور خواتین کے مساوی معاوضے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مساوی معاوضہ بہت ضروری ہے لیکن صنف کی بجائے فلموں کی باکس آفس پر کامیابی کے تناسب سے ہونا چاہئے اور برابر معاوضے کو رجحان کا نام دینا غلط بات ہو گی بلکہ اسے زندگی کی قدرتی حقیقت کا نام ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں بہت اچھی فلمیں کیں لیکن اس کیساتھ ساتھ کچھ غلطیاں کیں لیکن ان کو غلطیوں کا نام نہیں دینا چاہئے بلکہ اس سے مجھے سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا جن پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ کاجول بہت جلد فلم ’’ ایلا ‘‘ میں دکھائی دیں گی ۔